اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شمالی عراق کے صوبہ صلاح الدین کے علاقے طوزخورماتو میں ایک کار بم دھماکہ کیے جانے کی فوری خبر موصول ہوئی ہے۔
عراقی ذرائع کے مطابق، طوزخورماتو میں ہوئے اس کار بم دھماکے میں کئی عراقی شہید اور زخمی ہوئے ہیں ابتدائی رپورٹ کے مطابق، اس دھماکے میں ۲۰ افراد شہید اور ۷۰ زخمی ہوئے ہیں۔
یہ دھماکہ الحشد الشعبی رضاکار فورس کے مرکز کے قریب ہوا تاہم ان کے نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲